گلوکار مجددمرزا حرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے

ہفتہ 30 مئی 2020 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) معروف گلوکار مجددمرزاحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔تفصیلات کے مطابق مجددمرزاکوگذشتہ روزدل کادورہ پڑا جس پرانہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایاگیا جہاں پروہ جانبرنہ ہوسکے اوراپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ان کو سبزہ زار قبرستان میں دفنادیاگیا۔

(جاری ہے)

ان کی نمازجنازہ میں فلم،ٹی وی اورسٹیج سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں اداکار نسیم وکی،شاہد خان،قیصرپیا،حامدرنگیلا،سردارکمال،اکرم اداس،طارق طافو،شاہدسونو،علی شفقت،جوجی علیخان ودیگر نے شرکت کی اوراظہارافسوس کیا۔مجدد مرزاکی عمر 45 کے قریب تھی انہوں نے سوگواران میں ایک بیوہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں مجددمرزاگلوکارہ ماہیرسیال کے خالو بھی تھے۔
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 13:36:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :