کورونا وائرس نے ہماری ترجیحات بدل دی ہیں، ہارون

جمعہ 5 جون 2020 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) گلوکار ہارون نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ہماری ترجیحات بدل کر رکھ دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم زندگی کو جس طرح گزار رہے تھے وہ طریقہ ہمارے لیے ٹھیک نہیں تھا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس نے ہماری ترجیحات کو بدل دیا ہے ہمیں اپنے پیاروں کے قریب کیا ہے مشینی زندگی سے دور کر کے قدرت کے قریب کیا ہے جو کہ ہمارے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وباء سے انہں نے بہت کچھ سیکھا اور آپ سب نے اس سے کیا سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بھی سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے باہر جا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/06/2020 - 15:22:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :