جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا، اب کرتی تو ٹھیک تھا: فریال محمود

منگل 20 فروری 2024 18:50

جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا، اب کرتی تو ٹھیک تھا: فریال محمود
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) معروف اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اور ان کے شوہر کا جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔فریال محمود نے کورونا کے آغاز میں مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے سادگی سے شادی کرلی تھی اور دونوں کے درمیان مارچ 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی شادی کو کم عمری کی شادی قرار دیا اور کہا کہ دراصل وہ اور ان کے شوہر اس وقت شادی کے لیے تیار نہیں تھے، ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی وجہ سے انہیں شادی کرنی پڑی۔

فریال محمود کا کہنا تھا کہ کورونا آنے کے بعد ان کے شوہر دانیال راحیل کی والدہ نے صحت کے مسائل کا خوف ظاہر کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی وہ شادی کرلیں، جس وجہ سے انہیں جلد شادی کرنی پڑی۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت وہ ذہنی طور پر بھی شادی کے لیے تیار نہیں تھی، اگر وہ اب شادی کرتیں تو ٹھیک تھا، اب ان کی عمر اچھی ہوچکی ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2024 - 18:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :