علی ظفر کی سوشانت کیساتھ یادگار تصویر وائرل

سوشانت سنگھ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے گرم جوش اور اچھے انسانوں میں سے ایک تھا۔علی ظفر

بدھ 24 جون 2020 12:03

علی ظفر کی سوشانت کیساتھ یادگار تصویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر کی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کے ساتھ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔رواں ماہ 14جون اتوار کے روز گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی یاد میں جہاں بالی ووڈ فنکار اور اٴْن کے دیگر دوست اداکار کے ساتھ ماضی کے اپنے قیمتی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں تو وہیں پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی سوشانت سنگھ کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

علی ظفر کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں سوشانت سنگھ، اٴْن کی دوست روہینی، بھارتی فلم پروڈیوسر شبینہ، علی ظفر اور ان کے ایک اور دوست شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گلوکار نے یہ یادگار تصویر دینے پر بھارتی فلم پروڈیوسر شبینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آج بھی ماضی کی ہماری وہ خاص رات یاد ہے۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’سوشانت سنگھ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے گرم جوش اور اچھے انسانوں میں سے ایک تھا۔

علی ظفر نے لکھا کہ ’وہ خوش مزاج، زندگی سے بھرپور اور ہمیشہ مٴْسکرانے والا شخص تھا، میں ابھی تک اٴْس کے جانے کے غم کو نہیں بھول پار ہا ہوں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے رواں ماہ 14جون کو ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اٴْن کی موت واقع ہوئی۔
وقت اشاعت : 24/06/2020 - 12:03:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :