اداکارہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کے ہر طرف چرچے، دیکھنے والے حیران

ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کسی اور ملک یا شہر سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ ان کا تعلق بھی سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہی ہے

جمعرات 25 جون 2020 11:26

اداکارہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کے ہر طرف چرچے، دیکھنے والے حیران
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2020ء) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کی تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں جو ہر طرف وائرل ہو گئی ہیں، ہمشکل خاتون کو پہلی نظر دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہوبہو ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں۔

اور ایسی باتوں کا اندازہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کی تصاویر وائرل ہونے سے بھی ہوتا ہے۔ابتدائی طور پر تو کئی لوگوں نے سپر سٹار اداکارہ کی ہم شکل لڑکی کو ماہرہ خان ہی سمجھا مگر بعد میں پتہ چلنے پر انہیں اپنے بے وقوفی پر ہنسی بھی آئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کسی اور ملک یا شہر سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ ان کا تعلق بھی سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہی ہیں، جہاں سے ماہرہ خان کا تعلق ہے۔

(جاری ہے)

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی بھی ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کا نام کراسا انور شیخ ہے اور ان کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔ کراسا انور شیخ کے انسٹاگرام پر 17 ہزار کے قریب جبکہ ٹوئٹر پر 4 ہزار کے قریب فالوؤرز ہیں۔کراسا انور شیخ لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے سپر سٹار ماہرہ خان کے فیشن اور لباس سمیت سٹائل تو بڑے اچھے طریقے سے کاپی کرلیتی ہیں اور انہیں پہلی نظر میں دیکھنے والا شخص انہیں ماہرہ خان ہی سمجھتا ہے۔کراسا انور شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد ایسی تصویریں شیئر کر رکھی ہیں جن میں وہ نہ صرف ماہرہ خان کی کاربن کاپی کی طرح دکھائی دے رہی ہیں بلکہ انہوں نے لباس، میک اپ اور سٹائل بھی معروف اداکارہ جیسا اپنا رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 25/06/2020 - 11:26:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :