معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 2 جولائی 2020 22:18

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41ویں برسی آج -3 جولائی بروز جمعة المبارک کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وہ یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواح میںپید اہوئے ا نکے گائے ہوئے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی چار سو پھیلی ہے ۔عالم لوہار نے تھیڑ کی دنیا سے اپنی گلوکاری کا آغا ز کیا انہوںنے ہیر وارث کو چھتیس مختلف انداز میں گایا ۔عالم لوہار کو گانے کی صنف ’’جگنی ‘‘ کا موجد بھی سمجھا جا تاہے وہ -3 جولائی1979 کو ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

وقت اشاعت : 02/07/2020 - 22:18:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :