گلوکار ابرار الحق پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں مقبول ہیں : فیصل قریشی

جمعہ 3 جولائی 2020 19:49

گلوکار ابرار الحق پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں مقبول ہیں : فیصل قریشی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ گلوکار ابرار الحق نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہیں جس کا میں عینی شاہد ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ میں اپنے چند ساتھی اداکاروں کے ساتھ کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں ازبکستان گیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

رات کے وقت ہم اکٹھے ہو کر ایک کلب میں گئے جہاں انگریزی گانے سنائے جارہے تھے لیکن جیسے ہی ہم نے کلب میں نشستیں سنبھالیں تو انتظامیہ نے ابرار الحق کے مشہور گیت چلا دئیے جس پر ہمیں فخر ہوا اور یہ بات میں نے ابرار الحق کے ساتھ بھی شیئر کی ۔انہوںنے کہا کہ استاد نصرت فتح علی ، مہدی حسن، نور جہاں ،ریشماں ، رات فتح علی کی طرح ابرار الحق بھی عالمی شہرت یافتہ گلوکار ہیں۔

وقت اشاعت : 03/07/2020 - 19:49:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :