گلوکارہ بلی ایلیش نوعمری سے ہی گلوکار جسٹن بیبیر کی بڑی مداح

جمعرات 9 جولائی 2020 13:33

گلوکارہ بلی ایلیش نوعمری سے ہی گلوکار جسٹن بیبیر کی بڑی مداح
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2020ء) مشہور امریکی گلوکارہ بلی ایلیش نوعمری سے ہی گلوکار جسٹن بیبیر کی بڑی مداح ہیں۔اس بات کا انکشاف 18سالہ بلی ایلیش کی ماں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا جن کو ایک ٹی وی پروگرام میں بلی کے ساتھ بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بلی بہت چھوٹی عمر سے گلوکار جسٹن بیبیر کی بڑی مداح ہیں ،وہ ان کے گانے ہر وقت سنا کرتی تھی۔ اس دوران بلی ایلیشنے اپنے ڈپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جب تیرہ برس کی تھی تو ذہنی دبائو کی وجہ سے ہر وقت روتی رہتی تھی لیکن جب میں عمر کے 17ویں سال میں داخل ہوئی میرا رونا رک گیا اب میں ڈپریشن سے نکل آئی ہوں ، بہت بہتر ہو چکی ہوں اور مجھے خوش رہنا آگ گیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/07/2020 - 13:33:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :