فلمسٹار لائبہ خان کی سالگرہ،فیملی ممبرزاور صحافیوں کی شرکت

منگل 4 اگست 2020 18:58

فلمسٹار لائبہ خان کی سالگرہ،فیملی ممبرزاور صحافیوں کی شرکت
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) معروف فلمسٹار اداکارہ لائبہ خان کی سالگرہ گذشتہ رات ان کے گھر میں منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس سالگرہ تقریب میں ان کی فیملی کے افراد کے ساتھ ساتھ اداکارہ بیا خان ،شاہ رخ علی اور شوبزصحافیوں ملک آصف شہزاد اور ٹائیگر شاہ نے شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیااور لائبہ خان کو تحائف کے ساتھ ساتھ درازی عمر کی دعائیں بھی دی گئی اس موقع پر لائبہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کل سے اب تک میری سالگرہ کی چوتھی تقریب ہے اس سے قبل ان کی تین تقاریب منائی جاچکی ہیں جن میں ان کے ساتھی فنکار،معروف ٹک ٹاکرز او فیملی ممبران شرکت کرچکے ہیں آج کی تقریب ان کے قریبی دوست اداکاروں اور صحافیوں نے منعقد کی تھی۔

لائبہ خان نے کہاکہ اگر کرونا کی وجہ سے حالات ایسے نہ ہوتے تو وہ اپنی سالگرہ کی تقریب کسی ہوٹل کے ہال میں دھوم دھام سے مناتی جس میں شوبز اور صحافت سے وابستہ کثیر افراد کی شرکت ہوتی اور خوب ہلہ گلہ کیا جاتا مگر لاک ڈائون اور ان حالات میں انہوں نے مختصر تقاریب منعقد کی ہیں جن میں تھوڑے تھوڑے لوگ شریک ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 18:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :