گلوکارہ گلاب کانیاویڈیو’’بیوفاڈادل موڑدے‘‘ عیدکے دوسرے دن ریلیز،مقبولیت حاصل کرنے لگا

منگل 4 اگست 2020 19:36

گلوکارہ گلاب کانیاویڈیو’’بیوفاڈادل موڑدے‘‘ عیدکے دوسرے دن ریلیز،مقبولیت حاصل کرنے لگا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) خوبروگلوکارہ گلاب کا نیاویڈیوسونگ’’بیوفاساڈادل موڑدے‘‘عیدکے دوسرے دن ریلیزکیاگیا۔اس گانے کوتھرپروڈکشن اپنے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگر سوشل سائیٹس پرپرریلیزکیا گیا۔اس گانے کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی شاعری اعجاز تشنہ نے لکھی ہے۔اس گانے کی مکس ماسٹرنگ بھٹی سٹوڈیومیں خرم بھٹی نے کی ہے اس کی ویڈیوڈائریکشن نعمان انیس نے دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گلاب نے بتایاکہ ان کا یہ ویڈیوعیدپرریلیزکیاجانا تھامگر اسے عیدکے دوسرے روزاس لیئے ریلیزکیاگیاکیونکہ ان کے دیگر چینلزسے دس کے قریب سولو اور ڈیوٹ سونگزریلیزکئے جارہے تھے۔ جس وجہ سے اس ویڈیوکودوسرے روزریلیزکیاگیاہے گلاب نے مذید بتایاکہ عید کے دوسرے دن ریلیز ہونے کے باوجود بھی اس گانے کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے جس پر وہ اپنے پرستاروں کی بے حدمشکورہیں جوان کے ہرگانے کوپسندیدگی سے نوازتے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 19:36:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :