ہالی وڈ اداکار اینٹونیو بیندرس کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

منگل 11 اگست 2020 10:40

ہالی وڈ اداکار اینٹونیو بیندرس کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ہالی وڈ کے سپینی نژاد معروف اداکار اینٹونیو بیندرس کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،اینٹونیو بینڈریس نے پیر کو اپنی 60 ویں سالگرہ قرنطینہ میں منائی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کورونا پازیٹیو ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ وہ کورونا کی وجہ سے اپنی سالگرہ تنہائی میں منا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ معمول سے زیادہ تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

وقت اشاعت : 11/08/2020 - 10:40:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :