پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں،سید نور

بدھ 12 اگست 2020 19:17

پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں،سید نور
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار و رائٹر سید نور نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔انہوں نے کیا کہ فلم باجرے دی راکھی پر بھی بے پناہ محنت کی ہے اور مجھے خدا کی ذات پر یقین ہے کہ مجھے اس کا پھل ملے گا اور اس سے ہماری انڈسٹری بھی تقویت حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلمسازی کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے جس کے تحت فلمساز فلموں میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ اس طرح کے اقدام سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور پاکستان میں فلمیں بننے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو گا جس سے روائتی فلمسازوں کے ساتھ نئے فلمساز اور اداکار بھی سرمایہ کاری کریں گے۔ سید نور نے کہا کہ میں ہر وقت فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو رہتا ہوں اور عملی اقدامات کے ذریعے اس میں اپنا حصہ بھی ڈالتا ہوں۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 19:17:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :