شوبز سے وابستہ لوگوںکی زندگی شایددوسروں کی نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے ‘ ہما علی

دوسروں کی خوشی کے لئے اپنی خوشیاں قربان کرنا ہی اصل زندگی ہے‘ انٹرویو میں گفتگو

منگل 18 اگست 2020 12:05

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) ناموراداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز سے وابستہ لوگوںکی زندگی شایددوسروں کی نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے لیکن وہ اس کا برملااظہار نہیں کرتے، دوسروں کی خوشی کے لئے اپنی خوشیاں قربان کرنا ہی اصل زندگی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ہما علی نے کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ شدید بخار یا کام کرنے کا دل نہ چاہنے کے باوجود آپ کو اپنی کمٹمنٹ پوری کرنا ہوتی ہے اور اسٹیج پر جانا ہوتا ہے او ریہی صورتحال فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ہوتی ہے ۔

فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن کیونکہ اس نے لوگوں کو تفریح کا سامان مہیا کرنا ہے اور اسے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے چہرے پر خوشیاں دکھاناہوتی ہیں ۔ ہما علی نے کہا کہ عام لوگ شوبز کی چکاچوندکو دیکھ کرشاید یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کوئی دکھ اور تکلیف نہیںہوتی لیکن ہماری زندگی اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے ۔ اکثر لوگ ہم سے اس بارے میں سوال کرتے ہیں لیکن جب انہیں حقیقت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے تو وہ داد دئیے بغیر رہ نہیں پاتے ۔
وقت اشاعت : 18/08/2020 - 12:05:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :