کورونا کے باعث احد رضا میر کا برطانیہ میں اسٹیج تھیٹر مؤخر

احد رضا میرنے رواں سال ولیم شیسکپیئر کے تھیٹرہیملٹ (دی ٹریجڈی آف ہیملٹ پرنس آف ڈنمارک) میں اداکاری کے جوہر دکھانے تھے

پیر 24 اگست 2020 13:58

کورونا کے باعث احد رضا میر کا برطانیہ میں اسٹیج تھیٹر مؤخر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2020ء) عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچا ہے، وبا کے باعث جہاں متعدد فلموں کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوئیں تو وہیں فنکاروں کو روزگار کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار احد رضا میر افسردہ ہیں کیونکہ رواں سال انہیں ولیم شیسکپیئر کے تھیٹرہیملٹ (دی ٹریجڈی آف ہیملٹ پرنس آف ڈنمارک) میں اداکاری کے جوہر دکھانے تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس سال اسٹیج تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اور تھیٹر پروڈکشن کمپنی روز تھیٹر نے مشترکہ طور پر شوٹنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اداکار اس سے قبل برطانیہ کے اسٹیج تھیٹر’’ہیملٹ‘‘ اے گھوسٹ اسٹوری میں جلوہ گر ہوئے تھے اور انہیں شاندار اداکاری پر بیٹی مچل کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/08/2020 - 13:58:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :