نا معلوم شخص نے رابی پیرزادہ کے بینک اکائونٹ سے رقم نکلوا لی

جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو معلوم ہوا بیلنس صفر ہے ‘ بیان

ہفتہ 29 اگست 2020 11:33

نا معلوم شخص نے رابی پیرزادہ کے بینک اکائونٹ سے رقم نکلوا لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2020ء) نا معلوم شخص نے شوبز کو خیر باد کہنے والے اداکارہ و گلورہ رابی پیرزادہ کے بینک اکائونٹ سے رقم نکلوا لی ۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر نجی بینک کا نام ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ اتنا بڑا بینک بھی چوری کو نہیں روک سکا ۔

(جاری ہے)

مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو معلوم ہوا کہ بیلنس صفر ہے ۔ جب بینک فون کر کے پوچھا تو بتایا گیا کہ لاہور میں کسی نے میرے کارڈ سے سارے پیسے نکال لئے ہیں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر آپ کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔انہوںنے کہا کہ میں مذکورہ رقم سے 18فیملیوں کی امداد کر سکتی تھی جن کی میں مالی مدد کرتی ہوں۔ رابی پیرزادہ کے ساتھ یہ واقع کچھ روز قبل پیش آیا ۔

وقت اشاعت : 29/08/2020 - 11:33:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :