علی ظفر کی نئی مختصر فلم کی جھلکیاں جاری

جمعہ 11 ستمبر 2020 12:01

علی ظفر کی نئی مختصر فلم کی جھلکیاں جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) اداکار و گلوکار علی ظفر کی نئی مختصر فلم کی چند جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ علی ظفر ان دنوں موبائل فون کمپنی کی پیش کردہ نئی مختصر فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں علی ظفر لمبے بالوں کے ساتھ تلوار تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں علی ظفر کا حلیہ ترک سیریز’’ارطغرل غازی‘‘ سے مشابہت رکھتا ہے۔

وقت اشاعت : 11/09/2020 - 12:01:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :