فلم’’ونڈر ویمن 1984‘‘ کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار

بدھ 16 ستمبر 2020 10:51

فلم’’ونڈر ویمن 1984‘‘ کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) امریکی سپر ہیرو فلم’’ونڈر ویمن‘‘ کی سیکوئل فلم’’ونڈر ویمن 1984‘‘ کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

ہدایت کار پیٹی جنکنس نے فلم ’’ونڈر ویمن 1984‘‘ کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم نے طے شدہ شیڈول کے مطابق 2اکتوبرکو ریلیز ہونا تھا جو اب دو ماہ کی تاخیر سے 25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 16/09/2020 - 10:51:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :