ہمایوں سعید کا سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار

ڈین جونز سے ماضی میں کچھ اچھی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں،بہت اچھے اور خوش مزاج انسان تھے، ٹویٹر پر بیان

جمعہ 25 ستمبر 2020 11:02

ہمایوں سعید کا سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سابق آسٹریلوی کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر ڈین جونز کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ڈین جونز کی موت کے حوالے سے ہمایوں سعید نے لکھا کہ یہ بہت ہی افسوس ناک خبر ہے، ڈین جونز سے ماضی میں کچھ اچھی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید نے کہا کہ ڈین جونز بہت ہی اچھے اور خوش مزاج انسان تھے، اس کے ساتھ ساتھ وہ بہت محنتی، پرجوش اور زبردست کوچ بھی تھے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں مختلف ٹیموں کے لیے کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے ڈین جونز گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارت کے شہر ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 11:02:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :