فحاشی کو اسٹیج کے لئے زہر قاتل سمجھتا ہوں ‘ امانت چن

اسٹیج بڑاموثر پلیٹ فارم ہے لیکن بدقسمتی سے اس سے استفادہ نہیں کیا گیا‘ا نٹر ویو

ہفتہ 26 ستمبر 2020 11:36

فحاشی کو اسٹیج کے لئے زہر قاتل سمجھتا ہوں ‘ امانت چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) نامورکامیڈین اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ فحاشی کو اسٹیج کے لئے زہر قاتل سمجھتا ہوں ،کوئی بھی کام اپنی حدود میں اچھا لگتا ہے اور جب یہ حد سے باہر نکل جائے تو اسے تجاوز کہتے ہیں اور یہ پھر پکڑکے زمرے میں آتا ہے، ساتھی فنکار کس طرح کی جگتیں لگاتے ہیںمجھے اس سے سروکار نہیںمجھے یہ پتہ ہے کہ میں نے اپنے منہ سے ایسے کوئی الفاظ ادانہیں کرنے جو فیملی میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے والوںکیلئے سبکی کاباعث نہ بنیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںامانت چن نے کہا کہ اسٹیج بڑاموثر پلیٹ فارم ہے لیکن بد قسمتی سے اس سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت تھی ۔میں سمجھتا ہوںکہ اگر آپ اصلاح کی نیت سے کام کر رہے ہیں اور 100میں سے ایک شخص بھی اس پر عمل کرتا ہے تو آپ کامیاب ہو گئے کیونکہ آپ کی سوچ ایک شخص تک محدودنہیں رہے گی بلکہ اس شخص کے حلقہ احباب میں موجود بہت سے لوگ اس کی پیروی کرنے والے ہوںگے جو آپ کے کام کو آگے بڑھاتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہی مطالبہ ہے کہ حکومت معیاری تعلیم پر توجہ دے اور غریب کے بچے کیلئے تعلیم کا حصول آسا ن بنایا جائے ۔
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 11:36:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :