اداکار طارق ظریف انتقال کر گئے، نمازجنازہ میں ساتھی فنکاروں کی شرکت

طارق ظریف نے بہت ساری فلموں اور ڈراموں میں کام کیا مگر افسوس کسی نامور اداکار یا ہدایتکار کو جنازہ میں شمولیت کی توفیق نہیں ہوئی: غفارلہری

بدھ 30 ستمبر 2020 12:17

اداکار طارق ظریف انتقال کر گئے، نمازجنازہ میں ساتھی فنکاروں کی شرکت
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) فلم ٹی وی کے معروف اداکار وکامیڈین طارق ظریف انتقال کرگئے۔انہیں گذشتہ روز گوجرانوالہ میں سپردخاک کردیا گیا۔لاہور میں ہونیوالی نماز جنازہ میں ان کے قریبی ساتھی اداکاروں نے شرکت کی جن میں اداکارغفارلہری،فرخ چوہدری،لیاقت شہزاد،راشدمجید،اکبرمراد،توقیرپاشا،زبیربھٹہ،مکھڑاجی،نعیم شوکی،ہمایوں گل خاں،قیصرمعراج،وسیم بٹ اور سلیم پنچھی شامل تھے۔

اس موقع پر اداکار غفار لہری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ طارق ظریف نے جن بڑے پروڈیوسرز اور ہدائتکاروں کے ساتھ کام کیا ان میں کسی کو بھی نمازجنازہ میں آنے کی توفیق نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی قابل ذکر ناموراداکار شریک ہواہے۔

(جاری ہے)

غفار لہری کا کہنا تھا کہ ہماری شوبز انڈسٹری کا المیہ یہی ہے کہ جب فنکار زندہ ہوتا ہے تو اس کا بے دریغ فائدہ اٹھایاجاتاہے اور جب وہ وفات پا جاتاہے تو اسے پلٹ کر پوچھابھی نہیں جاتا ان اداکاروں ،ہدائتکاروں اور پروڈیوسرزنے طارق ظریف سے بہت فائدہ اٹھایا مگر آج ان کے جنازہ میں شریک ہونے کے لیئے وقت نہیں نکال پائے جو کہ بہت بڑا المیہ ہے آج صرف وہی اداکار دوست آئے ہیں جو ان سے پیار کرتے تھے اللہ طارق ظریف کے درجات بلندفرمائیں اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائیں آمین۔

وقت اشاعت : 30/09/2020 - 12:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :