ڈرامہ ’’دل تنہا تنہا‘‘ میں تمام اداکاروں کی محنت رنگ لائے گی، کرن حق

منگل 13 اکتوبر 2020 11:00

ڈرامہ ’’دل تنہا تنہا‘‘ میں تمام اداکاروں کی محنت رنگ لائے گی، کرن حق
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : اداکارہ کرن حق نے کہاکہ نئی ڈرامہ سیریل ’’دل تنہا تنہا‘‘ میں تمام اداکاروں کی محنت رنگ لائے گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’’دل تنہا تنہا‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے اور جلد نشر ہونے بارے بتاتے ہوئے کہاکہ اس ڈرامے میں تمام اداکاروں نے بہت محنت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ شائقین اسے بہت سراہیں گے۔ اداکارہ اس ڈرامے میں محسن عباس حیدر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جسے آئندہ ماہ نومبر پر نشر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/10/2020 - 11:00:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :