شادی کے بعد دھرمیندر کیساتھ زیادہ وقت نہ گزارسکی، ہیما مالنی

کبھی اپنے شوہر سے شکایت نہیں کی ، یہ وقت کا ضیاع ہے، ان کیساتھ جو وقت بھی گزارا اسے قیمتی سمجھا،انٹرویو

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:56

شادی کے بعد دھرمیندر کیساتھ زیادہ وقت نہ گزارسکی، ہیما مالنی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کی ماضی کی صف اول اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ شادی کے بعد اٴْنہیں اپنے شوہر اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کو نہیں ملا لیکن اٴْنہوں نے اپنے شوہر سے کبھی اس بات کی شکایت نہیں کی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ہیما مالنی نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق با ت کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی کے بعد اٴْنہیں اور دھرمیندر کو زیادہ وقت ساتھ گزارنے کو نہیں ملا کیونکہ دونوں ہی اٴْن دنوں اپنے کاموں میں مصروف ہوا کرتے تھے‘ہیما مالنی نے کہا کہ ’اٴْنہوں نے اس بات کی کبھی اپنے شوہر سے شکایت نہیں کی بلکہ دھرمیندر کے ساتھ جو وقت بھی گزارا اٴْسے قیمتی سمجھا‘۔

بھارتی اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’وہ اپنی زندگی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں چاہتی ہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں‘۔ہیما مالنی نے کہا کہ ’اٴْن کا ماننا یہ ہے کہ زندگی کا ہر لمحہ ایک حسین یاد کی طرح گٴْزارنا چاہیے کیونکہ وقت نہ دینے پر کسی سے شکایت کرنا صرف وقت کا ضیاع ہے لہٰذا وقت ضائع کیے بغیر ہر لمحے سے لطف اندوز ہوئیں‘۔
وقت اشاعت : 17/10/2020 - 16:56:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :