مجھے معلوم نہیں تھا میرا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائن بنے گا، جنت مرزا

لوگ پہلے پیار دیتے ہیں ،جب کسی کو پیار سے شہرت ،کامیابی مل جاتی ہے تو پھر اٴْسے گِرانے کی کوشش کی جاتی ہے، ٹک ٹاکر

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:08

مجھے معلوم نہیں تھا میرا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائن بنے گا، جنت مرزا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری زبان سے نکلا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائنز بنے گا‘۔انسٹاگرام پر سٹوری میں جنت مرزا نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ پہلے پیار دیتے ہیں اور جب کسی کو اٴْس پیار سے شہرت اور کامیابی مل جاتی ہے تو پھر اٴْسے گِرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جنت مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں نے جاپان منتقل ہونے کی بات کیا کی، لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں ساری رات خوشی سے سو نہ سکی‘۔ٹک ٹاک سٹار نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ ’لوگ پہلے خود ہی اپنی محبت اور پیار سے بلندیوں تک پہنچاتے ہیں اور پھر جب کسی شخص کو شہرت اور کامیابی ملتی ہے تو آپ ہی لوگ اٴْسے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘اٴْنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کسی شہرت نہ دیں یا پھر اٴْسے ڈپریشن کا مریض نہ بنائیں‘۔
وقت اشاعت : 17/10/2020 - 17:08:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :