کامیڈین زید علی نے اہلیہ کو تحفے میں کار دے دی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہمیں اپنے پیاروں کو تحفہ دینے کیلئے کسی خاص دن کا انتظار نہیں کرنا چاہیے ،ہر داتنا ہی پیار کرنا چاہیے جتنا کسی خاص موقع پر کرتے ہیں

پیر 19 اکتوبر 2020 23:30

کامیڈین زید علی نے اہلیہ کو تحفے میں کار دے دی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے اپنی اہلیہ یمنی کو تحفے میں کار دے دی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں زید علی کی اہلیہ اپنی نئی کار پر بیٹھی ہیں۔انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے زید علی نے لکھا کہ آج ہماری شادی کی سالگرہ نہیں ہے اور نہ ہی آج یمنی کی سالگرہ ہے۔

(جاری ہے)

‘زید علی نے کیپشن میں لکھا کہ ’آج کوئی خاص دن نہیں لیکن اس کے باوجود بھی میں نے اپنی اہلیہ یمنی کو یہ نئے کار خرید کر تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے پیاروں کو تحفہ دینے کیلئے کسی خاص دن کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں ہر دن اٴْن سے اتنا ہی پیار کرنا چاہیے جتنا کسی خاص موقع پر کرتے ہیں کیونکہ اس سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔‘آخر میں اٴْنہوں نے اپنی اہلیہ یمنی کو نئی کار سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 23:30:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :