اسٹیج ڈرامہ ’’7بجلیاں‘‘میں اداکارہ مدھوکی زبردست ڈانس پرفارمنس کے چرچے

ڈانس پرفارمنس پرہال تالیوں سے گونج اٹھا ،شائقین نے نشستوں پر کھڑے ہوکر مدھوکوڈانس پرفارمنس پرداددی

بدھ 28 اکتوبر 2020 13:29

اسٹیج ڈرامہ ’’7بجلیاں‘‘میں اداکارہ مدھوکی زبردست ڈانس پرفارمنس کے چرچے
خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ورثہ تھیٹرمیں اسٹیج ڈرامہ ’’7بجلیاں‘‘میں اداکارہ مدھوکی زبردست ڈانس پرفارمنس کے چرچے،تفصیلات کے مطابق ورثہ تھیٹرشیخوپورہ میںزیرنمائش اسٹیج ڈرامہ ’’7بجلیاں‘‘میں اداکارہ مدھونے اپنی زبردست ڈانس پرفارمنس سے شائقین کواپنا گرویدہ بنالیا،مدھوکی ڈانس پرفارمنس پرہال تالیوں سے گونج اٹھا ،شائقین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر مدھوکوڈانس پرفارمنس پرداددی،ایک ملاقات کے دوران اسٹیج وفلم کی ناموراداکارہ مدھونے بتایا کہ اسٹیج ڈرامہ ،،7بجلیاں،، ایک منفرد کھیل ہے اورمیں اس میں اسپیشل ڈانس آئٹم کر رہی ہوں ،مدھونے کہاکہ میری منفرد پرفارمنس کی وجہ سے شائقین میں میرے چرچے ہو رہے ہیں اور کامیابیاں میرا مقدر بن گئیں ہیں۔

وقت اشاعت : 28/10/2020 - 13:29:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :