جب تک زندگی اور ہمت ہے فن کے وابستہ رہنے کا پختہ عزم ہے ‘ قوی خان

لگن اور نیک نیتی سے فن کی خدمت کی ہے اور اس کا مجھے ثمر بھی ملا ہے ‘ سینئر اداکار

ہفتہ 7 نومبر 2020 12:20

جب تک زندگی اور ہمت ہے فن کے وابستہ رہنے کا پختہ عزم ہے ‘ قوی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ فن کی دنیا میں جتنی دہائیاں گزار چکا ہوں اس سے یہ میرے خون میں شامل ہو گیا ہے ،جب تک میری زندگی اور ہمت ہے اس سے وابستہ رہنے کا پختہ عزم ہے، نجی ٹی وی سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ’’ پریم گلی ‘‘ ایک اصلاحی پراجیکٹ ہے جس میں ایک محلے میں رہنے والوں کی اچھائیوںکو زیادہ اجاگر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ اب تک جو سیکھا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ اسے آگے نئے آنے والوں کو منتقل کروں اور اس میں فراخدلی سے کام لیتا ہوں ۔ قوی خان نے کہا کہ میں نے لگن اور نیک نیتی سے فن کی خدمت کی ہے اور اس کا مجھے ثمر بھی ملا ہے جس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ڈرامہ سیریلز میں کام کر رہا ہوںاور ان میں انتہائی اہمیت کے حامل کردار نبھا رہا ہوں ۔
وقت اشاعت : 07/11/2020 - 12:20:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :