علامہ خادم حسین کے چاہنے والوں نے ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا،رابی پیر زادہ

جمعہ 20 نومبر 2020 15:54

علامہ خادم حسین کے چاہنے والوں نے ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا،رابی پیر زادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) گزشتہ برس دنیائے موسیقی کو خیر آباد کہنے والی سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے فولورز نے ہمیشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔اپنے بیان میں رابی پیرزادہ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری بیان میں رابی پیر زادہ نے کہا کہ خادم حسین رضوی صاحب کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اس ملک اور دین کی بھلائی کے لیے جو کچھ بھی کیا اللہ انہیں اس کا اجر دے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے فالورز نے ہمشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے۔
وقت اشاعت : 20/11/2020 - 15:54:24

Rlated Stars :