شیشہ تھوڑا دھندلا ہے مگر دل صاف ہے،یاسر حسین کی اہلیہ اقراء عزیز کو سالگرہ کی مبارکباد

بدھ 25 نومبر 2020 20:02

شیشہ تھوڑا دھندلا ہے مگر دل صاف ہے،یاسر حسین کی اہلیہ اقراء عزیز کو سالگرہ کی مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیشہ تھوڑا دھندلا ہے مگر دل صاف ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اور اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں ایک ساتھ کھڑے مرر سیلفی لیتے نظر آرہے ہیں، اقراء عزیز مغربی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ یاسر حسین لال شرٹ اور کالی جینز پہنے ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کیساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’شیشہ تھوڑا دھندلا ہے مگر دل صاف ہے۔ سالگرہ مبارک ہو بیگم۔‘ اس کے آگے انہوں نے اقراء عزیز کو ٹیگ کیا ہے اور ساتھ ہی کیک اور غبارے کا ایموجی بھی بنایا ہے۔انہوں نے لکھا کہ کہ ’سالگرہ مبارک ہو، اللہ کرے جتنی خوش تم اس سال ہو، ہمیشہ رہو، ۔ آمین
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 20:02:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :