فیصل قریشی نے نئے ڈرامے کی عکس بندی شروع کر دی

بدھ 2 دسمبر 2020 12:00

فیصل قریشی نے نئے ڈرامے کی عکس بندی شروع کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) :اداکار فیصل قریشی نے نئے ڈرامے کی عکس بندی شروع کر دی۔ سراج الحق کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں کرن حق، حبا بخاری، وہاج علی، کامران جیلانی، صبا حمید، مزنہ وقاص ، فرحان علی آغا، عصمت زیدی، فہیم اعوان اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جو سیونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔ ڈرامے کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 02/12/2020 - 12:00:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :