ماسٹر پیس ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘‘ اپنی مقبولیت کے بام عروج پر ہے

ڈرامہ تیرے بن، یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی بھارت میں مشہور ہوگئی

پیر 13 فروری 2023 13:22

ماسٹر پیس ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘‘ اپنی مقبولیت کے بام عروج پر ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2023ء) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے سرحد پار بھی چرچے ہونے لگے۔سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا تخلیق کردہ ماسٹر پیس ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘‘ اپنی مقبولیت کے بام عروج پر ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’یوٹیوب‘‘ پر پاکستان بھر میں مسلسل پہلے نمبر پر ٹرینڈنگ کرنے والی ڈرامہ سیریل نے سرحد پار بھی تہلکہ مچادیا ۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے نشر ہونے والی اقساط نے ناصرف پاکستان بھر میں بلکہ سرحد پار بھی تہلکہ مچادیا ہے اور پڑوسی ملک میں حال ہی میں نشر ہونے والی قسط پہلے نمبر پر ٹرینڈنگ کررہی ہے۔ نوراں مقدم کی تحریر کردہ کہانی عشق کی ایک ایسی داستان ہے جس میں دو دِلوں کے بیچ انا کی بلند دیوار نے دیکھنے والی نگاہوں کو بے قرار کردیا ہے۔سراج الحق کی ہدایات میں کرداروں کی سحر انگیز اداکاری کے ساتھ ساتھ یہ دلچسپ ڈرامہ تکنیکی اور تخلیقی مہارتوں کو بھی انتہائی بلند معیار پر لے آیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/02/2023 - 13:22:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :