شاندارکامیابی کے بعد ڈرامہ سیریل تیرے بن کے سیزن 2 کا اعلان

جمعہ 7 جولائی 2023 19:37

شاندارکامیابی کے بعد ڈرامہ سیریل تیرے بن کے سیزن 2 کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2023ء) ڈرامہ سیریل تیرے بن کی شاندار کامیابی کے بعد اب اس ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا اعلان ہوگیا ہے۔ڈرامے کے پروڈیوسر عبد اللّٰہ کادوانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ تیرے بن کا غیر معمولی سفر پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں بے مثال سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنے پارٹنر اور دوست اسد قریشی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’تیرے بن‘ کی شاندار کامیابی کی وجہ اسد قریشی کی قیادت ہے۔ عبد اللّٰہ کادوانی نے ڈرامے کی شاندار کامیابی پر ہدایتکار سراج الحق، رائٹر نوران مخدوم اور پوری کاسٹ کا شکریہ ادا کیا۔اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت اور حوصلہ افزائی کے جواب میں ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ہم تیرے بن کا سیزن 2 بنائیں گے۔
وقت اشاعت : 07/07/2023 - 19:37:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :