مقابلے بازی کے چکر میں نہیں پڑتی،سحر ملک

زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روہی اختیار کرتی ہوں،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 دسمبر 2020 11:26

مقابلے بازی کے چکر میں نہیں پڑتی،سحر ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2020ءنمائندہ خصوصی باؤ اصغر) معروف ماڈل و اداکارہ سحر ملک کا کہنا ہے کہ کبھی مقابلے بازی کے چکر میں نہیں پڑتی اور نا ہی کبھی کسی سے حسد کرتی ہوں کیونکہ حسد کرنے والے لوگ ہمیشہ نا کام ہوتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ میری کامیابی کاراز اپنے کردار کو حقیقت کا رنگ بھرنا ہے میں ہمیشہ کوشش کرتی ہو ں کہ میری ذات سے کسی کو کوئی دکھ تکلیف نہ ہوں اپنے کام پر توجہ دینی ہوں کسی سے مخالفت نہیں رکھتی ،سحر ملک نے مزید کہا کہ اپنے کام میں نکھار پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہوں کام کی بدولت ہی پرستار مجھے پسند کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2020 - 11:26:08