سویرا پروڈکشن کی ٹیلی فلم ’’ ساحل ‘‘کاپچاس فیصد کام مکمل

پراجیکٹ میں ماڈل واداکارہ سویرا شیخ اور احمد سفیان مرکزی کرداراداکر رہے ہیں

پیر 21 دسمبر 2020 12:32

سویرا پروڈکشن کی ٹیلی فلم ’’ ساحل ‘‘کاپچاس فیصد کام مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2020ء) سویرا پروڈکشن کی ٹیلی فلم ’’ ساحل ‘‘کاپچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیا ۔ مذکورہ پراجیکٹ میں ماڈل واداکارہ سویرا شیخ اور احمد سفیان مرکزی کرداراداکر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی پچاس فیصد شوٹنگ لاہور کے مختلف علاقوںمیں کی جا چکی ہے اور باقی کام شمالی علاقہ جات میںعکسبندکیا جائے گا جس کے لئے سردی کی شدت میں کمی کا انتظار کیا جارہا ہے اور موسم بہتر ہوتی ہی ٹیم شوٹنگ کے لئے شمالی علاقہ جات کے لئے روانہ ہو جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/12/2020 - 12:32:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :