عدنان صدیقی نی'لاک ڈاؤن' کو غنیمت اور 2020 کو بہترین سال قرار دیدیا

جلد سال 2020 ماضی کا قصہ بن جائے گا، تاہم یہ سال ان سمیت ہر کسی کی زندگی کے لیے اہم سبق چھوڑ جائے گا

پیر 21 دسمبر 2020 12:32

عدنان صدیقی نی'لاک ڈاؤن' کو غنیمت اور 2020 کو بہترین سال قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2020ء) کورونا کی وبا کے باعث جہاں دنیا کے زیادہ تر افراد نے سال 2020 کو انسانی تاریخ کا مشکل ترین سال قرار دیا ہے، وہیں اداکار عدنان صدیقی اس سال کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔سال 2020 کے اختتام سے قبل عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رواں سال کی کچھ اچھی باتیں شیئر کرتے ہوئے دلیل دی کہ کیوں 2020 ان کی نظر میں بہترین سال ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے دسمبر کے پہلے ہفتے گزرنے کے بعد اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ جلد سال 2020 ماضی کا قصہ بن جائے گا، تاہم یہ سال ان سمیت ہر کسی کی زندگی کے لیے اہم سبق چھوڑ جائے گا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رواں برس ان سے اکثر پوچھا گیا کہ وہ 2020 کو بہترین سال کیوں قرار دیتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس لیے اس سال کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے انہیں مصروفیت سے چھٹکارہ حاصل ہوا اور انہوں نے بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔
وقت اشاعت : 21/12/2020 - 12:32:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :