وکی پیڈیا ،گوگل نے حلیمہ سلطان کو خود سے 8 سال سے زائد بڑے اداکاریاسر حسین کی والدہ بنا دیا

ہفتہ 26 دسمبر 2020 15:08

وکی پیڈیا ،گوگل نے حلیمہ سلطان کو خود سے 8 سال سے زائد بڑے اداکاریاسر حسین کی والدہ بنا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2020ء) سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلگچ کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سرچ انجن کے الگورتھم میں خرابی کے باعث گوگل نے جہاں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو کنوارے افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیا تھا۔

اب وہیں الگورتھم کی غلطی کے باعث ایسرا بلگچ کو یاسر حسین کی والدہ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔یہ غلطی ممکنہ طور پر گوگل کے الگورتھم کی وجہ سے ہو رہی ہے جو یاسر حسین کے نام سرچ کرنے پر سرچ پیج کھلنے پر وکی پیڈیا کے سیکشن میں ایسرا بلگج کو ان کے والدین کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اگر وکی پیڈیا کا پیج کھولا جائے تو اس میں ایسرا بلگچ کا کوئی ذکر نہیں اور اسی طرح اگر گوگل پر یاسر حسین کے والد کا نام تلاش کیا جائے تو بھی الگورتھم میں کوئی خرابی نہیں دکھائی دے رہی۔

تاہم سرچ کے مین پیج پر یاسر حسین کے تعارفی سیکشن میں ایسرا بلگچ کو ان کے والدین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔انٹرنیٹ سرچ انجن کے ٹولز پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر یہ غلطی اس لیے ہو رہی ہے، کیوں کہ یاسر حسین حالیہ چند ماہ میں ترک ڈرامے کے کرداروں پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یاسر حسین کی جانب سے ایسرا بلگچ کو پاکستانی برانڈز کے سفیر مقرر کئے جانے پر تنقید کیے جانے کی وجہ سے الگورتھم ترک اداکارہ کو ان کی والدہ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 26/12/2020 - 15:08:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :