معروف ہدایت کار علی عباس ظفر نے خاموشی سے شادی کرلی

منگل 5 جنوری 2021 11:44

معروف ہدایت کار علی عباس ظفر نے خاموشی سے شادی کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) معروف بالی ووڈ فلموں کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے کورونا کے دور میں خاموشی سے شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی شادی کا اعلان ہدایت کار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے دلہن کی تصویر دکھانے سے گریز کیا تاہم بس یہ دکھایا گیا کہ دولہا دلہن نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔

علی عباس ظفر نے بیگم کا ہاتھ تھامے تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھا۔علی عباس ظفر نے شادی کرلی تاہم اہلیہ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی ہیں۔ہدایت کار کی پوسٹ پر نامور اداکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ہدایت کار علی عباس ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 05/01/2021 - 11:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :