ڈرامہ سیریل ’’ کنیز ‘‘میں سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ، اسد ملک سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا‘ عمران بخاری

سینئر اداکاروں نے مد مقابل اداکاری کرتے ہوئے بھرپور اعتماد اور حوصلہ دیا ‘ اداکار کی انٹرویو میں گفتگو

جمعہ 8 جنوری 2021 11:19

ڈرامہ سیریل ’’ کنیز ‘‘میں سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ، اسد ملک سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا‘ عمران بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء)نامور اداکار عمران بخاری نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’ کنیز ‘‘میں سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی اور اسد ملک کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ، ایسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا میرے لئے فخر کا باعث ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران سینئر اداکاروں نے اپنے مد مقابل اداکاری کرتے ہوئے بھرپور اعتماد اور حوصلہ دیا اور میرے کام کی تعریف کی جو میرے لئے کسی طو رپر بھی اعزاز سے کم نہیں ۔

بڑے فنکارکی یہی نشانی ہے کہ وہ اپنے جونیئر اداکاروںکو آگے بڑھنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں جو مجھے بھی میسر آیا ہے ۔ عمران بخاری نے کہا کہ سینئر فنکاروں کے حوصلے سے نئے فنکاروں میں مزید لگن سے کام کرنے کی خواہش پروان چڑھتی ہے۔
وقت اشاعت : 08/01/2021 - 11:19:43

Rlated Stars :