کینسر کو شکست دینے والی نادیہ جمیل اسکرین پر واپسی کی خواہشمند

ہر بہادر شخص اپنے لیے ایک نعمت ہوتا ہے، اب بہت خوش ہوں،ہر سانس کے وقت زندگی اور خوشی کا احساس ہوتا ہے، اداکارہ

منگل 12 جنوری 2021 21:25

کینسر کو شکست دینے والی نادیہ جمیل اسکرین پر واپسی کی خواہشمند
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل دوبارہ ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔ نادیہ جمیل نے اپنی انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ ’کینسر کی وجہ سے ان کے جو بال جھڑ گئے تھے یا جنہیں انہوں نے منڈوالیا تھا اب وہ بڑے ہونے لگے ہیں۔اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اب سکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے پر خدا کا شکر بھی ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ جیسے ہی ان کے بال بڑے ہو رہے ہیں، ان کے دل میں خواہش اٹھی ہے کہ انہیں سکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔نادیہ جمیل نے کہا کہ ’ ان کے سر کے بال مسلسل بڑے ہو رہے ہیں، تاہم وہ بالوں کو منڈوانے کے برے اور تکلیف دہ وقت کو کبھی نہیں بھول پائیں گی۔‘انہوں نے اپنی ہمت پر اپنی ہی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض سے جنگ لڑی اور وہ جنگ جیتی۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہر بہادر شخص اپنے لیے ایک نعمت ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب وہ بہت خوش ہیں اور ہر سانس کے وقت انہیں زندگی اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 12/01/2021 - 21:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :