ایما رابرٹس نے بیٹے کی پہلی جھلک دکھا دی

ایما رابرٹس کے پہلے بچے کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی

جمعرات 14 جنوری 2021 12:44

ایما رابرٹس نے بیٹے کی پہلی جھلک دکھا دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) امریکی اداکارہ ایما رابرٹس نے اپنے بیٹے کی پہلی مرتبہ تصویر شیئر کردی جو کہ ان کے مداحوں کو خوب پسند آئی۔29 سالہ ایما رابرٹس نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر بیٹے روہڈس رابرٹ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ اسے انتہائی محبت کے ساتھ گود میں لئے ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں ماں اور بیٹے نے ایک ہی رنگ کا لباس بھی ملبوس کیا ہوا ہے۔اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا ایک چیز صحیح کرنے کے لئے سال 2020 شکریہ۔ اس پیغام اور تصویر کو ساڑھے 25 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا، ساتھ ہی ماں اور بیٹے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ ایما رابرٹس کے پہلے بچے کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 14/01/2021 - 12:44:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :