ڈاکٹرکاشف سہیل کی استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری

استاد نصرت فتح علی خان نے دنیابھرمیں اپنانام بنایا اور میوزک کو نئی جہتیں دیں

پیر 25 مارچ 2024 12:35

ڈاکٹرکاشف سہیل کی استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) امریکہ میں مقیم نامور ہیپنوتھراپسٹ ڈاکٹر کاشف سہیل کی دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علیخان کی قبر پر حاضری ،دعائے فاتحہ کی،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر کاشف سہیل جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں گذشتہ دنوں انہوں نے فیصل آباد میں لیجنڈ استاد نصرت فتح علیخان کی قبرپرحاضری دی اوران کے لیئے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف سہیل کا کہناتھا کہ استاد نصرت فتح علیخان نے اپنے میوزک اورگائیگی کی بدولت دنیا بھرمیں اپنا نام بنایا اور انہوں نے قوالی کو نئی جدت دی۔کاشف سہیل کا کہناتھا کہ میں جب بھی پاکستان آتاہوں استاد نصرت فتح علیخان کی قبرپر حاضری ضرور دیتاہوں اور ان کے حق میں دعائے مغفرت کرتاہوں یہ ہمارے لیجنڈ اور سرمایہ ہیں جن کی وجہ سے کلاسیکی موسیقی اور قوالی کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم ملا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کاشف سہیل نے فیصل آباد سے واپسی پر لاہور آکر مختلف اداکاروں اور گلوکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے فن کو سراہا کاشف سہیل کا کہناتھا کہ پاکستانی آرٹسٹ سچی مچی کے آرٹسٹ ہیں اور نفیس ہونے کے ساتھ ساتھ معصوم بھی ہیں میرا بہت دل کرتاہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک میں ان کے لیئے کچھ اچھا کروں انشاء اللہ میں امریکہ واپس جاکر وہاں کے مختلف پلیٹ فارمز سے پاکستانی آرٹسٹوں کے لیئے بہت کچھ کروں گالاہور میں انہوں نے آرٹسٹوں کے ساتھ ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کے شوزمیں شرکت بھی کی اور اپنے ہپناٹزم کا لائیو مظاہرہ بھی کیا جسے سراہاگیا۔
وقت اشاعت : 25/03/2024 - 12:35:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :