جب تک ذمہ داری دوسروںکے کندھوں پر ڈالتے رہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا‘ عائشہ عمر

جب ایک محکمہ شہر کی صفائی میںناکام ہو گیا ہے تو کیا عوام شہر کو صاف کرنے کیلئے خود آگے بڑھے ہیں

ہفتہ 16 جنوری 2021 12:05

جب تک ذمہ داری دوسروںکے کندھوں پر ڈالتے رہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا‘ عائشہ عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) نامور اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ جب تک ہم ذمہ داری دوسروںکے کندھوں پر ڈالتے رہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،جب ایک محکمہ شہر کی صفائی ستھرائی میںناکام ہو گیا ہے تو کیا عوام خود آگے بڑھے ہیں کہ اپنے شہر کو صاف کریں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے ۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ ہمیشہ یہی سنا ہے کہ یہ میری ،یہ ہماری ذمہ داری نہیں ۔

(جاری ہے)

اگرہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو اجتماعی کردارسے پہلے انفرادی کردارادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ سوچ لیا گیا ہے کہ ہم نے اپنے گلی محلوںمیں گند پھیلانا ہے کیونکہ اسے صاف کرنے کیلئے حکومت نے ایک محکمہ بنایا ہوا ہے ، بھئی اگر وہ محکمہ کسی وجہ سے ناکام ہو گیا ہے تو کیا ہم گند پھیلانا چھوڑ نہیں سکتے، اپنے گھرکی طرح اپنے گلی محلے کو صاف نہیں رکھ سکتے تاکہ ہماری نئی نسل ہم سے سیکھے۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 12:05:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :