ریما نے امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

اس سے قبل اداکارہ ریما خان نے 19 جنوری کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوائی تھی

منگل 16 فروری 2021 12:58

ریما نے امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما نے امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔

(جاری ہے)

امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لینے کے بعد اداکارہ ریما نے لوگوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین سے نہ گھبرائیں۔ریما نے لوگوں کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما خان نے 19 جنوری کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوائی تھی۔

وقت اشاعت : 16/02/2021 - 12:58:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :