مہوش حیات کی فائرنگ کرتے تصویریں شیئر ، تنقید کا سامنا

منگل 23 فروری 2021 23:36

مہوش حیات کی فائرنگ کرتے تصویریں شیئر ، تنقید کا سامنا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ و سپر ماڈل مہوش حیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔مہوش حیات کی جانب سے انسٹا گرام پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں اٴْن کے مداح و فالوورز دیکھ کر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ اٴْن کے جنون کا ایک طریقہ ہے،‘ مہوش نے اپنے کیپشن میں بم کا ایموجی بھی استعمال کیا ہے۔

مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک انسٹرکٹر کی موجودگی میں پستول سے نشانہ لگاتے ہوئے فائرنگ کر رہی ہیں۔ مہوش حیات کی ان تصاویر پر اٴْن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ مہوش حیات کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کی زٴْمرے میں آتی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 23:36:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :