ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے طلب کرلیا

ہفتہ 27 فروری 2021 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کو ممبئی کرائم برانچ نے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ریتھک روشن کو 2016 میں ان کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت پر کئے گئے مقدمے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔2016 میں ریتھک روشن نے شکایت کی تھی کہ کوئی شخص ان کا نام استعمال کر کے جعلی ای میل آئی ڈی سے کنگنا رناوت کو ای میلز کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا تھا کہ ای میل ایڈریس خود انہیں ریتھک روشن نے دیا اور وہ دونوں اس کے ذریعے 2014 تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔یہ ای میلز مبینہ طور پر 2013 اور 2014 کے دوران کی گئیں۔ اس کے بعد 2016 ہی میں ریتھک نے کنگنا رناوت کو قانونی نوٹس بھیجا جب کنگنا نے ریتھک کو اپنا سابق بوائے فرینڈ بتایا۔اداکار نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ وہ کبھی بھی کنگنا رناوت کے ساتھ کسی قسم کے تعلق میں نہیں رہے۔ریتھک روشن اور کنگنا رناوت نے 2010 میں فلم KITES اور 2013 میں فلم KRISH 3 میں ساتھ کام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 11:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :