علیزے شاہ میک اپ کے بجائے اداکاری پہ توجہ دیں، اداکار آغا علی

ہفتہ 27 فروری 2021 12:36

علیزے شاہ میک اپ کے بجائے اداکاری پہ توجہ دیں، اداکار آغا علی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2021ء) اداکار آغا علی نے اداکارہ علیزے شاہ کو میک اپ کے بجائے اداکاری پہ توجہ دینے کی رائے دی ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شہروز سبز واری نے اداکار آغا علی سے انہی کے شو میں سوال پو چھاــ’’کس ادا کارہ کو میک اپ کے بجائے اداکاری پہ  توجہ دینی چایئے‘‘ ۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں آغا علی نے علیزے شاہ کا نام لیتے ہوئے جواب دیا  کہ اداکاہ علیزے شاہ کو  میک اپ کے بجائے اداکا ری پہ  توجہ دینی چایئے۔واضح رہے کہ ا ٓغاعلی اور حنا الطاف ان دنوں’’دی کپل شو‘‘ کے نام سے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں مختلف جوڑے کو مدعو کیا جاتا ہے۔ جہاں صدف کنول اور شہروز سبزواری کو پہلے ہی قسط میں اس شو میں مدعو کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 27/02/2021 - 12:36:14

Rlated Stars :