بلال عباس خان ، نبیل قریشی کی نئی فلم "کھیل کھیل میں "میں جلوہ گر ہوں گے

ہفتہ 27 فروری 2021 19:30

بلال عباس خان ، نبیل قریشی کی نئی فلم "کھیل کھیل میں "میں جلوہ گر ہوں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) فلم شائقین کے لیے اچھا موقع، معروف اداکار بلال عباس خان نے ہدایتکار نیبل قریشی کے نئے پراجیکٹ "کھیل کھیل میں "میں اداکاری کا اعلان کردیا، نئے متوقع پراجیکٹ میں بلال عباس خان کے مد مقابل سجل علی ہوںگی، فلم والا پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم فضہ علی اور میرزا کی مشترکہ پیش کش ہے، وہ اس سے قبل نامعلوم افراد 1،2،ایکٹر ان لاء، اور لوڈ ویڈنگ جیسے بلاک بسٹرز دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر فلم سے متعلق اعلان میں بلال عباس خان کا کہنا تھاکہ ملک میں پہلی بار بہترین پروڈیوسر ، ہدایتکار کی جوڑی کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ تھا، اس بار ملتے ہیں تھیٹر میں۔ شائقین کی پسندیدہ یہ جوڑی اس سے قبل ہم ٹی وی کی سلور اسکرین پر "اورنگ ریزہ "اپنی پرفارمنس سے مداحوں سے داد و تحسین وصول کرچکے ہیں، اگر چہ اب تک فلم کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم مداحوں کی جانب سے مبارکبادکے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے، اور شائقین ان کی اس نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ بلال عباس خان اس سے قبل آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فار Zee5پر ایک جھوٹی لو اسٹوری میں مدیحہ امام کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/02/2021 - 19:30:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :