بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اتوار 28 فروری 2021 14:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) بالی وڈ کے شہنشاہ اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی صحت کے حوالے سے اپنے آفیشل بلاگ کے ذریعے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔ امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل بلاگ ’بچن بول‘ پر چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ ان کی طبیعت خراب ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ شہنشاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سرجری ہونی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر مزید نہیں لکھ پاؤں گا تاہم 78 سالہ بالی وڈ اداکار نے بیماری کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ آخر انہیں کیا ہوا ہے اور ان کی کون سی سرجری ہونی ہے۔امیتابھ بچن کے اس پیغام کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی جانب سے اداکار کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ان کی اہلیہ اور صاحبزادی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2021 - 14:45:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :