بھارت میں کام کرنے پر شان اور علی ظفر کے درمیان تکرار
اتوار 4 مئی 2014 17:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش اور قومی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے مخالفین اور حامی دونوں ہی بڑی تعداد میں موجود ہیں اسی معاملے پر رائے کے اظہار پر اداکار شان اور علی ظفر کے درمیان نوک جھونک ہوگئی۔ایکسپریس ٹریبون کے مطابق ملک کے ایک میڈیا ہاؤس کی جانب سے ایوارڈز تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے صف اول کے فنکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر جب اداکار شان اسٹیج پر آئے تو انہوں نے ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش اور بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے یہاں تک جا پہنچے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکاروں کو ’’بکاوٴمال‘‘ تک کہہ ڈالا۔(جاری ہے)
شان کی باتوں پر تقریب میں موجود دیگر فنکار تو چپ رہے لیکن جب علی ظفر ایوارڈ لینے اسٹیج پر آئے تو انہوں نے شان کی باتوں کا کھل کر جواب دیا، ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ہم اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لئے حب الوطنی اور دوسری چیزوں کا سہارا لیتے ہیں۔
ہمیں ایمانداری سے کام لینا چاہئے اور آئندہ نسل کو سچ بتانا چاہئے۔ شان نے بالی ووڈ میں کام کرنے والوں کو ’بکاوٴ مال‘ کہہ کر ان کی توہین کی ہے، کیونکہ بھارت میں صرف انہوں نے ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہیں منوایا بلکہ اس فہرست میں بڑے غلام علی خان ، نصرت فتح علی خان، راحت فتح علی خان، محسن خان، زیبا بختیار، شفقت امانت علی اور عاطف اسلم جیسے نامی گرامی آرٹسٹ شامل ہیں۔Rlated Stars :
عاطف اسلم
Atif Aslam
نصرت فتح علی خان
Nusrat Fateh Ali Khan
امانت علی
Amanat Ali
علی ظفر
Ali Zafar
غلام علی
Ghulam Ali
راحت فتح علی خان
Rahat Fateh Ali Khan
شفقت امانت علی
Shafqat Amanat Ali
محسن خان
Mohsin Khan
شفقت چیمہ
Shafqat Cheema
زیبا بختیار
Zeba Bakhtiar
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Sonia Sethi
Poonam Dhillon
Lizzy Caplan
Missy Peregrym
Helen Hunt
Alexandra Breckenridge
Farhana maqsood
Manoj Joshi
Prem Chopra
Shailene Woodley
Emilie de Ravin
Gerard Butler
Showbiz News In Urdu
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بائولر کا نام دے دیا
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا