عمران عباس کا ترک اداکار کیلال ال کا ترکی میں میزبانی پر اظہار تشکر

منگل 9 مارچ 2021 11:27

عمران عباس کا ترک اداکار  کیلال ال   کا ترکی میں میزبانی پر  اظہار تشکر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2021ء) اداکار عمران عباس  نے ڈرامہ سیریل’’ ارطغرل غازی‘‘ میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے کیلال ال   کا ترکی میں میزبانی پر شکریہ ادا کر دیا۔

(جاری ہے)

  عمران عباس نے  انسٹاگرام پر کیلال ال اور ڈرامے کے پروڈیوسر عثمان کی جانب سے ہاتھوں سے بنے  کائی قبیلے کا جھنڈا پیش کرنے پر شکریہ اد اکیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں ارطغرل غازی کے سیٹ کا دورہ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ترک دورہ میں ان  سے ملاقات کر کےبہت اچھالگا  یہ دورہ ان کی زندگی کا یاد گار دورہ ہو گا۔  عمران عباس ڈرامہ سیریل’’ امانت‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 09/03/2021 - 11:27:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :