امیتابھ بچن آنکھوں کی سرجری کے بعد کام پر واپس آگئے

ہفتہ 13 مارچ 2021 12:32

امیتابھ بچن آنکھوں کی سرجری کے بعد کام پر واپس آگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنی آنکھوں کی سرجری کے بعد کام پر واپس آگئے ہیں۔انہوں نے اپنے پرستاروں کیلئے ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایسا نظر آرہا ہے کہ امیتابھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں، اس سلسلے میں انہوںنے اپنی کام کی جگہ سے ایک جھلک اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس انسٹا گرام پوسٹ میں ان کی نواسی ناویا نندا ان پر اپنی محبتیں نچھاور کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز، جن میں وہ کام کے دوران موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اس پر تحریر کیا کہ اگر موسیقی فوڈ آف لوو ہو تو یہ سلسلہ جاری رکھیں، اور مجھے اس تک رسائی دیدیں جس پر ان کی نواسی ناویا نندا نے ایک ہارٹ ایموجی ڈراپ کرکے آپ کیلئے محبت‘ تحریر کیا۔
وقت اشاعت : 13/03/2021 - 12:32:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :